Read Surah Al-Haaqqah With Urdu Translation, Listen & Download Surah Al-Haaqqah MP3

Surah Al-Haaqqah is a Makki Surah. It is the 69th Surah of the Holy Quran. Surah Al-Haaqqah has 52 Ayat. Surah Al-Haaqqah is in the 29 Para of the Holy Quran. You can read Surah Al-Haaqqah with Urdu Translation on this page. The Urdu translation of Surah Al-Haaqqah on this page is done by Fateh Muhammad Jalandhari. Listen to Surah Al-Haaqqah with Urdu Translation in the voice of Abd-ur Rahman As-Sudais & Su'ood As-Shuraim. You can also download Surah Al-Haaqqah MP3 with Urdu Tarjuma from Darsaal for free and share it with others.

<

Para: 29 | Voice: Abd-ur Rahman As-Sudais & Su'ood As-Shuraim, Urdu by Fateh Muhammad Jalandhari

Listen Surah Al-Haaqqah Audio

> Download Surah Al-Haaqqah Urdu Audio MP3

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

اَلۡحَـآقَّةُۙ‏ ﴿۱﴾

سچ مچ ہونے والی ﴿۱﴾

مَا الۡحَـآقَّةُ‌ۚ‏ ﴿۲﴾

وہ سچ مچ ہونے والی کیا ہے؟ ﴿۲﴾

وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا الۡحَــآقَّةُؕ‏ ﴿۳﴾

اور تم کو کیا معلوم ہے کہ سچ مچ ہونے والی کیا ہے؟ ﴿۳﴾

كَذَّبَتۡ ثَمُوۡدُ وَعَادٌۢ بِالۡقَارِعَةِ‏ ﴿۴﴾

کھڑکھڑانے والی (جس) کو ثمود اور عاد (دونوں) نے جھٹلایا ﴿۴﴾

فَاَمَّا ثَمُوۡدُ فَاُهۡلِكُوۡا بِالطَّاغِيَةِ‏ ﴿۵﴾

سو ثمود تو کڑک سے ہلاک کردیئے گئے ﴿۵﴾

وَاَمَّا عَادٌ فَاُهۡلِكُوۡا بِرِيۡحٍ صَرۡصَرٍ عَاتِيَةٍۙ‏ ﴿۶﴾

رہے عاد تو ان کا نہایت تیز آندھی سے ستیاناس کردیا گیا ﴿۶﴾

سَخَّرَهَا عَلَيۡهِمۡ سَبۡعَ لَيَالٍ وَّثَمٰنِيَةَ اَيَّامٍۙ حُسُوۡمًا ۙ فَتَرَى الۡقَوۡمَ فِيۡهَا صَرۡعٰىۙ كَاَنَّهُمۡ اَعۡجَازُ نَخۡلٍ خَاوِيَةٍ‌ۚ‏ ﴿۷﴾

خدا نے اس کو سات رات اور آٹھ دن لگاتار ان پر چلائے رکھا تو (اے مخاطب) تو لوگوں کو اس میں (اس طرح) ڈھئے (اور مرے) پڑے دیکھے جیسے کھجوروں کے کھوکھلے تنے ﴿۷﴾

فَهَلۡ تَرٰى لَهُمۡ مِّنۡۢ بَاقِيَةٍ‏ ﴿۸﴾

بھلا تو ان میں سے کسی کو بھی باقی دیکھتا ہے؟ ﴿۸﴾

وَجَآءَ فِرۡعَوۡنُ وَمَنۡ قَبۡلَهٗ وَالۡمُؤۡتَفِكٰتُ بِالۡخَـاطِئَةِ‌ۚ‏ ﴿۹﴾

اور فرعون اور جو لوگ اس سے پہلے تھے اور وہ جو الٹی بستیوں میں رہتے تھے سب گناہ کے کام کرتے تھے ﴿۹﴾

فَعَصَوۡا رَسُوۡلَ رَبِّهِمۡ فَاَخَذَهُمۡ اَخۡذَةً رَّابِيَةً‏ ﴿۱۰﴾

انہوں نے اپنے پروردگار کے پیغمبر کی نافرمانی کی تو خدا نے بھی ان کو بڑا سخت پکڑا ﴿۱۰﴾

اِنَّا لَمَّا طَغَا الۡمَآءُ حَمَلۡنٰكُمۡ فِىۡ الۡجَارِيَةِۙ‏ ﴿۱۱﴾

جب پانی طغیانی پر آیا تو ہم نے تم (لوگوں )کو کشتی میں سوار کرلیا ﴿۱۱﴾

لِنَجۡعَلَهَا لَـكُمۡ تَذۡكِرَةً وَّتَعِيَهَاۤ اُذُنٌ وَّاعِيَةٌ‏ ﴿۱۲﴾

تاکہ اس کو تمہارے لئے یادگار بنائیں اور یاد رکھنے والے کان اسے یاد رکھیں ﴿۱۲﴾

فَاِذَا نُفِخَ فِىۡ الصُّوۡرِ نَفۡخَةٌ وَّاحِدَةٌ ۙ‏ ﴿۱۳﴾

تو جب صور میں ایک (بار) پھونک مار دی جائے گی ﴿۱۳﴾

وَحُمِلَتِ الۡاَرۡضُ وَ الۡجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةً وَّاحِدَةً ۙ‏ ﴿۱۴﴾

اور زمین اور پہاڑ دونوں اٹھا لئے جائیں گے۔ پھر ایک بارگی توڑ پھوڑ کر برابر کردیئے جائیں گے ﴿۱۴﴾

فَيَوۡمَٮِٕذٍ وَّقَعَتِ الۡوَاقِعَةُۙ‏ ﴿۱۵﴾

تو اس روز ہو پڑنے والی (یعنی قیامت) ہو پڑے گی ﴿۱۵﴾

وَانْشَقَّتِ السَّمَآءُ فَهِىَ يَوۡمَٮِٕذٍ وَّاهِيَةٌۙ‏ ﴿۱۶﴾

اور آسمان پھٹ جائے گا تو وہ اس دن کمزور ہوگا ﴿۱۶﴾

وَالۡمَلَكُ عَلٰٓى اَرۡجَآٮِٕهَا‌ؕ وَيَحۡمِلُ عَرۡشَ رَبِّكَ فَوۡقَهُمۡ يَوۡمَٮِٕذٍ ثَمٰنِيَةٌ ؕ‏ ﴿۱۷﴾

اور فرشتے اس کے کناروں پر (اُتر آئیں گے) اور تمہارے پروردگار کے عرش کو اس روز آٹھ فرشتے اپنے سروں پر اُٹھائے ہوں گے ﴿۱۷﴾

يَوۡمَٮِٕذٍ تُعۡرَضُوۡنَ لَا تَخۡفٰى مِنۡكُمۡ خَافِيَةٌ‏ ﴿۱۸﴾

اس روز تم (سب لوگوں کے سامنے) پیش کئے جاؤ گے اور تمہاری کوئی پوشیدہ بات چھپی نہ رہے گی ﴿۱۸﴾

فَاَمَّا مَنۡ اُوۡتِىَ كِتٰبَهٗ بِيَمِيۡنِهٖۙ فَيَقُوۡلُ هَآؤُمُ اقۡرَءُوۡا كِتٰبِيَهۡ‌ۚ‏ ﴿۱۹﴾

تو جس کا (اعمال) نامہ اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا وہ (دوسروں سے) کہے گا کہ لیجیئے میرا نامہ (اعمال) پڑھیئے ﴿۱۹﴾

اِنِّىۡ ظَنَنۡتُ اَنِّىۡ مُلٰقٍ حِسَابِيَهۡ‌ۚ‏ ﴿۲۰﴾

مجھے یقین تھا کہ مجھ کو میرا حساب (کتاب) ضرور ملے گا ﴿۲۰﴾

فَهُوَ فِىۡ عِيۡشَةٍ رَّاضِيَةٍۙ‏ ﴿۲۱﴾

پس وہ (شخص) من مانے عیش میں ہوگا ﴿۲۱﴾

فِىۡ جَنَّةٍ عَالِيَةٍۙ‏ ﴿۲۲﴾

(یعنی) اونچے (اونچے محلوں) کے باغ میں ﴿۲۲﴾

قُطُوۡفُهَا دَانِيَةٌ‏ ﴿۲۳﴾

جن کے میوے جھکے ہوئے ہوں گے ﴿۲۳﴾

كُلُوۡا وَاشۡرَبُوۡا هَنِيۡٓــًٔاۢ بِمَاۤ اَسۡلَفۡتُمۡ فِىۡ الۡاَيَّامِ الۡخَـالِيَةِ‏ ﴿۲۴﴾

جو (عمل) تم ایام گزشتہ میں آگے بھیج چکے ہو اس کے صلے میں مزے سے کھاؤ اور پیو ﴿۲۴﴾

وَاَمَّا مَنۡ اُوۡتِىَ كِتٰبَهٗ بِشِمَالِهٖ ۙ فَيَقُوۡلُ يٰلَيۡتَنِىۡ لَمۡ اُوۡتَ كِتٰبِيَهۡ‌ۚ‏ ﴿۲۵﴾

اور جس کا نامہ (اعمال) اس کے بائیں ہاتھ میں یاد جائے گا وہ کہے گا اے کاش مجھ کو میرا (اعمال) نامہ نہ دیا جاتا ﴿۲۵﴾

وَلَمۡ اَدۡرِ مَا حِسَابِيَهۡ‌ۚ‏ ﴿۲۶﴾

اور مجھے معلوم نہ ہو کہ میرا حساب کیا ہے ﴿۲۶﴾

يٰلَيۡتَهَا كَانَتِ الۡقَاضِيَةَ‌ۚ‏ ﴿۲۷﴾

اے کاش موت (ابد الاآباد کے لئے میرا کام) تمام کرچکی ہوتی ﴿۲۷﴾

مَاۤ اَغۡنٰى عَنِّىۡ مَالِيَهۡۚ‏ ﴿۲۸﴾

آج) میرا مال میرے کچھ بھی کام بھی نہ آیا ﴿۲۸﴾

هَلَكَ عَنِّىۡ سُلۡطٰنِيَهۡ‌ۚ‏ ﴿۲۹﴾

(ہائے) میری سلطنت خاک میں مل گئی ﴿۲۹﴾

خُذُوۡهُ فَغُلُّوۡهُۙ‏ ﴿۳۰﴾

(حکم ہوگا کہ) اسے پکڑ لو اور طوق پہنا دو ﴿۳۰﴾

ثُمَّ الۡجَحِيۡمَ صَلُّوۡهُۙ‏ ﴿۳۱﴾

پھر دوزخ کی آگ میں جھونک دو ﴿۳۱﴾

ثُمَّ فِىۡ سِلۡسِلَةٍ ذَرۡعُهَا سَبۡعُوۡنَ ذِرَاعًا فَاسۡلُكُوۡهُؕ‏ ﴿۳۲﴾

پھر زنجیر سے جس کی ناپ ستر گز ہے جکڑ دو ﴿۳۲﴾

اِنَّهٗ كَانَ لَا يُؤۡمِنُ بِاللّٰهِ الۡعَظِيۡمِۙ‏ ﴿۳۳﴾

یہ نہ تو خدائے جل شانہ پر ایمان لاتا تھا ﴿۳۳﴾

وَلَا يَحُضُّ عَلٰى طَعَامِ الۡمِسۡكِيۡنِؕ‏ ﴿۳۴﴾

اور نہ فقیر کے کھانا کھلانے پر آمادہ کرتا تھا ﴿۳۴﴾

فَلَيۡسَ لَـهُ الۡيَوۡمَ هٰهُنَا حَمِيۡمٌۙ‏ ﴿۳۵﴾

سو آج اس کا بھی یہاں کوئی دوستدار نہیں ﴿۳۵﴾

وَّلَا طَعَامٌ اِلَّا مِنۡ غِسۡلِيۡنٍۙ‏ ﴿۳۶﴾

اور نہ پیپ کے سوا (اس کے لئے) کھانا ہے ﴿۳۶﴾

لَّا يَاۡكُلُهٗۤ اِلَّا الۡخٰطِئُوْنَ‏ ﴿۳۷﴾

جس کو گنہگاروں کے سوا کوئی نہیں کھائے گا ﴿۳۷﴾

فَلَاۤ اُقۡسِمُ بِمَا تُبۡصِرُوۡنَۙ‏ ﴿۳۸﴾

تو ہم کو ان چیزوں کی قسم جو تم کو نظر آتی ہیں ﴿۳۸﴾

وَمَا لَا تُبۡصِرُوۡنَۙ‏ ﴿۳۹﴾

اور ان کی جو نظر میں نہیں آتیں ﴿۳۹﴾

اِنَّهٗ لَقَوۡلُ رَسُوۡلٍ كَرِيۡمٍۚ ۙ‏ ﴿۴۰﴾

کہ یہ (قرآن) فرشتہٴ عالی مقام کی زبان کا پیغام ہے ﴿۴۰﴾

وَمَا هُوَ بِقَوۡلِ شَاعِرٍ‌ؕ قَلِيۡلاً مَّا تُؤۡمِنُوۡنَۙ‏ ﴿۴۱﴾

اور یہ کسی شاعر کا کلام نہیں۔ مگر تم لوگ بہت ہی کم ایمان لاتے ہو ﴿۴۱﴾

وَلَا بِقَوۡلِ كَاهِنٍ‌ؕ قَلِيۡلاً مَّا تَذَكَّرُوۡنَؕ‏ ﴿۴۲﴾

اور نہ کسی کاہن کے مزخرفات ہیں۔ لیکن تم لوگ بہت ہی کم فکر کرتے ہو ﴿۴۲﴾

تَنۡزِيۡلٌ مِّنۡ رَّبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ‏ ﴿۴۳﴾

یہ تو) پروردگار عالم کا اُتارا (ہوا) ہے ﴿۴۳﴾

وَلَوۡ تَقَوَّلَ عَلَيۡنَا بَعۡضَ الۡاَقَاوِيۡلِۙ‏ ﴿۴۴﴾

اگر یہ پیغمبر ہماری نسبت کوئی بات جھوٹ بنا لاتے ﴿۴۴﴾

لَاَخَذۡنَا مِنۡهُ بِالۡيَمِيۡنِۙ‏ ﴿۴۵﴾

تو ہم ان کا داہنا ہاتھ پکڑ لیتے ﴿۴۵﴾

ثُمَّ لَقَطَعۡنَا مِنۡهُ الۡوَتِيۡنَ ۖ‏ ﴿۴۶﴾

پھر ان کی رگ گردن کاٹ ڈالتے ﴿۴۶﴾

فَمَا مِنۡكُمۡ مِّنۡ اَحَدٍ عَنۡهُ حَاجِزِيۡنَ‏ ﴿۴۷﴾

پھر تم میں سے کوئی (ہمیں) اس سے روکنے والا نہ ہوتا ﴿۴۷﴾

وَاِنَّهٗ لَتَذۡكِرَةٌ لِّلۡمُتَّقِيۡنَ‏ ﴿۴۸﴾

اور یہ (کتاب) تو پرہیزگاروں کے لئے نصیحت ہے ﴿۴۸﴾

وَاِنَّا لَنَعۡلَمُ اَنَّ مِنۡكُمۡ مُّكَذِّبِيۡنَ‏ ﴿۴۹﴾

اور ہم جانتے ہیں کہ تم میں سے بعض اس کو جھٹلانے والے ہیں ﴿۴۹﴾

وَاِنَّهٗ لَحَسۡرَةٌ عَلَى الۡكٰفِرِيۡنَ‏ ﴿۵۰﴾

نیز یہ کافروں کے لئے (موجب) حسرت ہے ﴿۵۰﴾

 وَاِنَّهٗ لَحَـقُّ الۡيَقِيۡنِ‏ ﴿۵۱﴾

اور کچھ شک نہیں کہ یہ برحق قابل یقین ہے ﴿۵۱﴾

فَسَبِّحۡ بِاسۡمِ رَبِّكَ الۡعَظِيۡمِ‏ ﴿۵۲﴾

سو تم اپنے پروردگار عزوجل کے نام کی تنزیہ کرتے رہو ﴿۵۲﴾

Browse Surah Al-Haaqqah Ayat by Ayat

Show All Ayat's of Surah Al-Haaqqah Show Less Ayat's of Surah Al-Haaqqah

Your Comments/Thoughts ?

Read & Download Surah Al-Haaqqah Online with Urdu Translation

You can listen to Surah Al-Haaqqah in the soulful voice of Abd-ur Rahman As-Sudais and the Surah Al-Haaqqah Urdu translation is in the voice of Saud Al-Shuraim. You can also download Surah Al-Haaqqah MP3 with Urdu translation. This way, you can listen to Surah Al-Haaqqah Urdu translation whenever possible to understand its meaning in your language. Likewise, Surah Al-Haaqqah Urdu Translation is available on this page so that you can recite it. This translation of Surah Al-Haaqqah is done by Fateh Muhammad Jalandhari.

Surah Al-Haaqqah is a Makki Surah. It is the 69th Surah of the Holy Quran and has 52 Ayat. It is in the Para 29 of the Holy Quran.

When traveling and can't carry Holy Quran, you can recite Surah Al-Haaqqah Urdu Tarjuma by visiting this page of Darsaal. We suggest you bookmark this page to easily access it next time whenever you want to recite the Urdu translation of Surah Al-Haaqqah.

You can share Surah Al-Haaqqah Urdu Translation Audio directly on social media by clicking on your desired social media icon. Read, listen, or share Surah Al-Haaqqah with Urdu Translation and collect the countless blessings of Allah Almighty.

Is Surah Al-Haaqqah Urdu translation available?

You can read Surah Al-Haaqqah with Urdu translation at Darsaal.

Who is the translator of Surah Al-Haaqqah in Urdu?

Fateh Muhammad Jalandhari is the translator of Surah Al-Haaqqah in Urdu.

Surah Al-Haaqqah is in Which Sipara of Quran?

Surah Al-Haaqqah is in Sipara 29 of the Quran.