Read Surah Al-Qalam With Urdu Translation, Listen & Download Surah Al-Qalam MP3

Surah Al-Qalam is a Makki Surah. It is the 68th Surah of the Holy Quran. Surah Al-Qalam has 52 Ayat. Surah Al-Qalam is in the 29 Para of the Holy Quran. You can read Surah Al-Qalam with Urdu Translation on this page. The Urdu translation of Surah Al-Qalam on this page is done by Fateh Muhammad Jalandhari. Listen to Surah Al-Qalam with Urdu Translation in the voice of Abd-ur Rahman As-Sudais & Su'ood As-Shuraim. You can also download Surah Al-Qalam MP3 with Urdu Tarjuma from Darsaal for free and share it with others.

<

Para: 29 | Voice: Abd-ur Rahman As-Sudais & Su'ood As-Shuraim, Urdu by Fateh Muhammad Jalandhari

Listen Surah Al-Qalam Audio

> Download Surah Al-Qalam Urdu Audio MP3

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

نٓ‌ وَالۡقَلَمِ وَمَا يَسۡطُرُوۡنَۙ‏ ﴿۱﴾

نٓ۔ قلم کی اور جو (اہل قلم) لکھتے ہیں اس کی قسم ﴿۱﴾

مَاۤ اَنۡتَ بِـنِعۡمَةِ رَبِّكَ بِمَجۡنُوۡنٍ‌ۚ‏ ﴿۲﴾

کہ (اے محمدﷺ) تم اپنے پروردگار کے فضل سے دیوانے نہیں ہو ﴿۲﴾

وَاِنَّ لَڪَ لَاَجۡرًا غَيۡرَ مَمۡنُوۡنٍ‌ۚ‏ ﴿۳﴾

اور تمہارے لئے بے انتہا اجر ہے ﴿۳﴾

وَاِنَّكَ لَعَلٰى خُلُقٍ عَظِيۡمٍ‏ ﴿۴﴾

اور اخلاق تمہارے بہت (عالی) ہیں ﴿۴﴾

فَسَتُبۡصِرُ وَيُبۡصِرُوۡنَۙ‏ ﴿۵﴾

سو عنقریب تم بھی دیکھ لو گے اور یہ (کافر) بھی دیکھ لیں گے ﴿۵﴾

بِاَيِّٮكُمُ الۡمَفۡتُوۡنُ‏ ﴿۶﴾

کہ تم میں سے کون دیوانہ ہے ﴿۶﴾

اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعۡلَمُ بِمَنۡ ضَلَّ عَنۡ سَبِيۡلِهٖ وَهُوَ اَعۡلَمُ بِالۡمُهۡتَدِيۡنَ‏ ﴿۷﴾

تمہارا پروردگار اس کو بھی خوب جانتا ہے جو اس کے رستے سے بھٹک گیا اور ان کو بھی خوب جانتا ہے جو سیدھے راستے پر چل رہے ہیں ﴿۷﴾

فَلَا تُطِعِ الۡمُكَذِّبِيۡنَ‏ ﴿۸﴾

تو تم جھٹلانے والوں کا کہا نہ ماننا ﴿۸﴾

وَدُّوۡا لَوۡ تُدۡهِنُ فَيُدۡهِنُوۡنَ‏ ﴿۹﴾

یہ لوگ چاہتے ہیں کہ تم نرمی اختیار کرو تو یہ بھی نرم ہوجائیں ﴿۹﴾

وَلَا تُطِعۡ كُلَّ حَلَّافٍ مَّهِيۡنٍۙ‏ ﴿۱۰﴾

اور کسی ایسے شخص کے کہے میں نہ آجانا جو بہت قسمیں کھانے والا ذلیل اوقات ہے ﴿۱۰﴾

هَمَّازٍ مَّشَّآءٍۢ بِنَمِيۡمٍۙ‏ ﴿۱۱﴾

طعن آمیز اشارتیں کرنے والا چغلیاں لئے پھرنے والا ﴿۱۱﴾

مَّنَّاعٍ لِّلۡخَيۡرِ مُعۡتَدٍ اَثِيۡمٍۙ‏ ﴿۱۲﴾

مال میں بخل کرنے والا حد سے بڑھا ہوا بدکار ﴿۱۲﴾

عُتُلٍّ ۢ بَعۡدَ ذٰلِكَ زَنِيۡمٍۙ‏ ﴿۱۳﴾

سخت خو اور اس کے علاوہ بدذات ہے ﴿۱۳﴾

اَنۡ كَانَ ذَا مَالٍ وَّبَنِيۡنَؕ‏ ﴿۱۴﴾

اس سبب سے کہ مال اور بیٹے رکھتا ہے ﴿۱۴﴾

اِذَا تُتۡلٰى عَلَيۡهِ اٰيٰتُنَا قَالَ اَسَاطِيۡرُ الۡاَوَّلِيۡنَ‏ ﴿۱۵﴾

جب اس کو ہماری آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے کہ یہ اگلے لوگوں کے افسانے ہیں ﴿۱۵﴾

سَنَسِمُهٗ عَلَى الۡخُـرۡطُوۡمِ‏ ﴿۱۶﴾

ہم عنقریب اس کی ناک پر داغ لگائیں گے ﴿۱۶﴾

اِنَّا بَلَوۡنٰهُمۡ كَمَا بَلَوۡنَاۤ اَصۡحٰبَ الۡجَـنَّةِ‌ۚ اِذۡ اَقۡسَمُوۡا لَيَصۡرِمُنَّهَا مُصۡبِحِيۡنَۙ‏ ﴿۱۷﴾

ہم نے ان لوگوں کی اسی طرح آزمائش کی ہے جس طرح باغ والوں کی آزمائش کی تھی۔ جب انہوں نے قسمیں کھا کھا کر کہا کہ صبح ہوتے ہوتے ہم اس کا میوہ توڑ لیں گے ﴿۱۷﴾

وَلَا يَسۡتَثۡنُوۡنَ‏ ﴿۱۸﴾

اور انشاء الله نہ کہا ﴿۱۸﴾

فَطَافَ عَلَيۡهَا طَآٮِٕفٌ مِّنۡ رَّبِّكَ وَهُمۡ نَآٮِٕمُوۡنَ‏ ﴿۱۹﴾

سو وہ ابھی سو ہی رہے تھے کہ تمہارے پروردگار کی طرف سے (راتوں رات) اس پر ایک آفت پھر گئی ﴿۱۹﴾

فَاَصۡبَحَتۡ كَالصَّرِيۡمِۙ‏ ﴿۲۰﴾

تو وہ ایسا ہوگیا جیسے کٹی ہوئی کھیتی ﴿۲۰﴾

فَتَنَادَوۡا مُصۡبِحِيۡنَۙ‏ ﴿۲۱﴾

جب صبح ہوئی تو وہ لوگ ایک دوسرے کو پکارنے لگے ﴿۲۱﴾

اَنِ اغۡدُوۡا عَلٰى حَرۡثِكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰرِمِيۡنَ‏ ﴿۲۲﴾

اگر تم کو کاٹنا ہے تو اپنی کھیتی پر سویرے ہی جا پہنچو ﴿۲۲﴾

فَانطَلَقُوۡا وَهُمۡ يَتَخَافَتُوۡنَۙ‏ ﴿۲۳﴾

تو وہ چل پڑے اور آپس میں چپکے چپکے کہتے جاتے تھے ﴿۲۳﴾

اَنۡ لَّا يَدۡخُلَنَّهَا الۡيَوۡمَ عَلَيۡكُمۡ مِّسۡكِيۡنٌۙ‏ ﴿۲۴﴾

آج یہاں تمہارے پاس کوئی فقیر نہ آنے پائے ﴿۲۴﴾

وَغَدَوۡا عَلٰى حَرۡدٍ قٰدِرِيۡنَ‏ ﴿۲۵﴾

اور کوشش کے ساتھ سویرے ہی جا پہنچے (گویا کھیتی پر) قادر ہیں ﴿۲۵﴾

فَلَمَّا رَاَوۡهَا قَالُوۡۤا اِنَّا لَـضَآلُّوۡنَۙ‏ ﴿۲۶﴾

جب باغ کو دیکھا تو (ویران) کہنے لگے کہ ہم رستہ بھول گئے ہیں ﴿۲۶﴾

بَلۡ نَحۡنُ مَحۡرُوۡمُوۡنَ‏ ﴿۲۷﴾

نہیں بلکہ ہم (برگشتہ نصیب) بےنصیب ہیں ﴿۲۷﴾

قَالَ اَوۡسَطُهُمۡ اَلَمۡ اَقُل لَّكُمۡ لَوۡلَا تُسَبِّحُوۡنَ‏ ﴿۲۸﴾

ایک جو اُن میں فرزانہ تھا بولا کہ کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ تم تسبیح کیوں نہیں کرتے؟ ﴿۲۸﴾

قَالُوۡا سُبۡحٰنَ رَبِّنَاۤ اِنَّا كُنَّا ظٰلِمِيۡنَ‏ ﴿۲۹﴾

(تب) وہ کہنے لگے کہ ہمارا پروردگار پاک ہے بےشک ہم ہی قصوروار تھے ﴿۲۹﴾

فَاَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلٰى بَعۡضٍ يَّتَلَاوَمُوۡنَ‏ ﴿۳۰﴾

پھر لگے ایک دوسرے کو رو در رو ملامت کرنے ﴿۳۰﴾

قَالُوۡا يٰوَيۡلَنَاۤ اِنَّا كُنَّا طٰغِيۡنَ‏ ﴿۳۱﴾

کہنے لگے ہائے شامت ہم ہی حد سے بڑھ گئے تھے ﴿۳۱﴾

عَسٰى رَبُّنَاۤ اَنۡ يُّبۡدِلَـنَا خَيۡرًا مِّنۡهَاۤ اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا رٰغِبُوۡنَ‏ ﴿۳۲﴾

امید ہے کہ ہمارا پروردگار اس کے بدلے میں ہمیں اس سے بہتر باغ عنایت کرے ہم اپنے پروردگار کی طرف سے رجوع لاتے ہیں ﴿۳۲﴾

كَذٰلِكَ الۡعَذَابُ‌ؕ وَلَعَذَابُ الۡاٰخِرَةِ اَكۡبَرُ‌ۘ لَوۡ كَانُوۡا يَعۡلَمُوۡنَ‏ ﴿۳۳﴾

(دیکھو) عذاب یوں ہوتا ہے۔ اور آخرت کا عذاب اس سے کہیں بڑھ کر ہے۔ کاش! یہ لوگ جانتے ہوتے ﴿۳۳﴾

اِنَّ لِلۡمُتَّقِيۡنَ عِنۡدَ رَبِّهِمۡ جَنّٰتِ النَّعِيۡمِ‏ ﴿۳۴﴾

پرہیزگاروں کے لئے ان کے پروردگار کے ہاں نعمت کے باغ ہیں ﴿۳۴﴾

اَفَنَجۡعَلُ الۡمُسۡلِمِيۡنَ كَالۡمُجۡرِمِيۡنَؕ‏ ﴿۳۵﴾

کیا ہم فرمانبرداروں کو نافرمانوں کی طرف (نعمتوں سے) محروم کردیں گے؟ ﴿۳۵﴾

مَا لَـكُمۡ كَيۡفَ تَحۡكُمُوۡنَ‌ۚ‏ ﴿۳۶﴾

تمہیں کیا ہوگیا ہے کیسی تجویزیں کرتے ہو؟ ﴿۳۶﴾

اَمۡ لَـكُمۡ كِتٰبٌ فِيۡهِ تَدۡرُسُوۡنَۙ‏ ﴿۳۷﴾

کیا تمہارے پاس کوئی کتاب ہے جس میں (یہ) پڑھتے ہو ﴿۳۷﴾

اِنَّ لَـكُمۡ فِيۡهِ لَمَا تَخَيَّرُوۡنَ‌ۚ‏ ﴿۳۸﴾

کہ جو چیز تم پسند کرو گے وہ تم کو ضرور ملے گی ﴿۳۸﴾

اَمۡ لَـكُمۡ اَيۡمَانٌ عَلَيۡنَا بَالِغَةٌ اِلٰى يَوۡمِ الۡقِيٰمَةِ‌ۙ اِنَّ لَـكُمۡ لَمَا تَحۡكُمُوۡنَ‌ۚ‏ ﴿۳۹﴾

یا تم نے ہم سے قسمیں لے رکھی ہیں جو قیامت کے دن تک چلی جائیں گی کہ جس شے کا تم حکم کرو گے وہ تمہارے لئے حاضر ہوگی ﴿۳۹﴾

سَلۡهُمۡ اَيُّهُمۡ بِذٰلِكَ زَعِيۡمٌۚ ۛ‏ ﴿۴۰﴾

ان سے پوچھو کہ ان میں سے اس کا کون ذمہ لیتا ہے؟ ﴿۴۰﴾

اَمۡ لَهُمۡ شُرَكَآءُ   ۛۚ فَلۡيَاۡتُوۡا بِشُرَكَآٮِٕهِمۡ اِنۡ كَانُوۡا صٰدِقِيۡنَ‏ ﴿۴۱﴾

کیا (اس قول میں) ان کے اور بھی شریک ہیں؟ اگر یہ سچے ہیں تو اپنے شریکوں کو لا سامنے کریں ﴿۴۱﴾

يَوۡمَ يُكۡشَفُ عَنۡ سَاقٍ وَّيُدۡعَوۡنَ اِلَى السُّجُوۡدِ فَلَا يَسۡتَطِيۡعُوۡنَۙ‏ ﴿۴۲﴾

جس دن پنڈلی سے کپڑا اٹھا دیا جائے گا اور کفار سجدے کے لئے بلائے جائیں گے تو سجدہ نہ کرسکیں گے ﴿۴۲﴾

خَاشِعَةً اَبۡصَارُهُمۡ تَرۡهَقُهُمۡ ذِلَّةٌ   ؕ وَّقَدۡ كَانُوۡا يُدۡعَوۡنَ اِلَى السُّجُوۡدِ وَهُمۡ سَالِمُوۡنَ‏ ﴿۴۳﴾

ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی اور ان پر ذلت چھا رہی ہوگی حالانکہ پہلے (اُس وقت) سجدے کے لئے بلاتے جاتے تھے جب کہ صحیح وسالم تھے ﴿۴۳﴾

فَذَرۡنِىۡ وَمَنۡ يُّكَذِّبُ بِهٰذَا الۡحَـدِيۡثِ‌ؕ سَنَسۡتَدۡرِجُهُمۡ مِّنۡ حَيۡثُ لَا يَعۡلَمُوۡنَۙ‏ ﴿۴۴﴾

تو مجھ کو اس کلام کے جھٹلانے والوں سے سمجھ لینے دو۔ ہم ان کو آہستہ آہستہ ایسے طریق سے پکڑیں گے کہ ان کو خبر بھی نہ ہوگی ﴿۴۴﴾

وَاُمۡلِىۡ لَهُمۡ‌ؕ اِنَّ كَيۡدِىۡ مَتِيۡنٌ‏ ﴿۴۵﴾

اور میں ان کو مہلت دیئے جاتا ہوں میری تدبیر قوی ہے ﴿۴۵﴾

اَمۡ تَسۡـَٔـلُهُمۡ اَجۡرًا فَهُمۡ مِّنۡ مَّغۡرَمٍ مُّثۡقَلُوۡنَ‌ۚ‏ ﴿۴۶﴾

کیا تم ان سے کچھ اجر مانگتے ہو کہ ان پر تاوان کا بوجھ پڑ رہا ہے ﴿۴۶﴾

اَمۡ عِنۡدَهُمُ الۡغَيۡبُ فَهُمۡ يَكۡتُبُوۡنَ‏ ﴿۴۷﴾

یا ان کے پاس غیب کی خبر ہے کہ (اسے) لکھتے جاتے ہیں ﴿۴۷﴾

فَاصۡبِرۡ لِحُكۡمِ رَبِّكَ وَلَا تَكُنۡ كَصَاحِبِ الۡحُوۡتِ‌ۘ اِذۡ نَادٰى وَهُوَ مَكۡظُوۡمٌؕ‏ ﴿۴۸﴾

تو اپنے پروردگار کے حکم کے انتظار میں صبر کئے رہو اور مچھلی (کا لقمہ ہونے) والے یونس کی طرح رہو نا کہ انہوں نے (خدا) کو پکارا اور وہ (غم و) غصے میں بھرے ہوئے تھے ﴿۴۸﴾

لَوۡلَاۤ اَنۡ تَدٰرَكَهٗ نِعۡمَةٌ مِّنۡ رَّبِّهٖ لَنُبِذَ بِالۡعَرَآءِ وَهُوَ مَذۡمُوۡمٌ‏ ﴿۴۹﴾

اگر تمہارے پروردگار کی مہربانی ان کی یاوری نہ کرتی تو وہ چٹیل میدان میں ڈال دیئے جاتے اور ان کا حال ابتر ہوجاتا ﴿۴۹﴾

فَاجۡتَبٰهُ رَبُّهٗ فَجَعَلَهٗ مِنَ الصّٰلِحِيۡنَ‏ ﴿۵۰﴾

پھر پروردگار نے ان کو برگزیدہ کرکے نیکوکاروں میں کرلیا ﴿۵۰﴾

وَاِنۡ يَّكَادُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لَيُزۡلِقُوۡنَكَ بِاَبۡصَارِهِمۡ لَمَّا سَمِعُوۡا الذِّكۡرَ وَيَقُوۡلُوۡنَ اِنَّهٗ لَمَجۡنُوۡنٌ‌ۘ‏ ﴿۵۱﴾

اور کافر جب (یہ) نصیحت (کی کتاب) سنتے ہیں تو یوں لگتے ہیں کہ تم کو اپنی نگاہوں سے پھسلا دیں گے اور کہتے یہ تو دیوانہ ہے ﴿۵۱﴾

وَمَا هُوَ اِلَّا ذِكۡرٌ لِّلۡعٰلَمِيۡنَ‏ ﴿۵۲﴾

اور (لوگو) یہ (قرآن) اہل عالم کے لئے نصیحت ہے ﴿۵۲﴾

Browse Surah Al-Qalam Ayat by Ayat

Show All Ayat's of Surah Al-Qalam Show Less Ayat's of Surah Al-Qalam

Your Comments/Thoughts ?

Read & Download Surah Al-Qalam Online with Urdu Translation

You can listen to Surah Al-Qalam in the soulful voice of Abd-ur Rahman As-Sudais and the Surah Al-Qalam Urdu translation is in the voice of Saud Al-Shuraim. You can also download Surah Al-Qalam MP3 with Urdu translation. This way, you can listen to Surah Al-Qalam Urdu translation whenever possible to understand its meaning in your language. Likewise, Surah Al-Qalam Urdu Translation is available on this page so that you can recite it. This translation of Surah Al-Qalam is done by Fateh Muhammad Jalandhari.

Surah Al-Qalam is a Makki Surah. It is the 68th Surah of the Holy Quran and has 52 Ayat. It is in the Para 29 of the Holy Quran.

When traveling and can't carry Holy Quran, you can recite Surah Al-Qalam Urdu Tarjuma by visiting this page of Darsaal. We suggest you bookmark this page to easily access it next time whenever you want to recite the Urdu translation of Surah Al-Qalam.

You can share Surah Al-Qalam Urdu Translation Audio directly on social media by clicking on your desired social media icon. Read, listen, or share Surah Al-Qalam with Urdu Translation and collect the countless blessings of Allah Almighty.

Is Surah Al-Qalam Urdu translation available?

You can read Surah Al-Qalam with Urdu translation at Darsaal.

Who is the translator of Surah Al-Qalam in Urdu?

Fateh Muhammad Jalandhari is the translator of Surah Al-Qalam in Urdu.

Surah Al-Qalam is in Which Sipara of Quran?

Surah Al-Qalam is in Sipara 29 of the Quran.